چنئی،21 مئی(یواین آئی)تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن(اواین جی سی )کاویری بیسن،چنئی نے کارپوریٹ سماجی فرائض (سی ایس آر)پہل کے تحت جمعرات کو 2500 انفرانی حفاظت کٹ (پی پی ای کٹ )چنئی پولیس کو سونپی جن کی قیمت 14.47 لاکھ روپے ہے۔
اواین جی سی کی جانب سے جاری
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ کٹ کورونا وائرس ’کوویڈ 19‘ کی روک تھام کےلئے علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کو دی جائیں گی۔
اواین جی سی کاویری بیسن کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر کے ایس بھوشن کے ذریعہ سبھی کٹ گریٹر چنئی سٹی کے پولیس کمشنر اے کے وشوناتھن کے سپرد کی گئیں۔