: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی،12مارچ(ایجنسی) کورونا وائرس کی ہندوستان میں بڑھتے قدم اور اس درمیان حکومت کی طرف سے سبھی سیاحوں کو ویزا کینسل کے قدم نے آج شیئر بازار کو دھندلا کردیا، جمعرات کی صبح سے ہی بڑی گراوٹ کے ساتھ کھلے بازار پھر سنبھل ہی نہیں پایا، ورلڈ ہیلتھ
آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی طرف سے کورونا وائرس کو مہاماری اعلان کرنے کے بعد سینسیکس اور نفٹی ابھر نہیں پائے، غیر ملکی بازاروں سے ملے مایوس کن اشاروں سے بڑھے فروخت کے بھاری دباؤ میں سینسیکس 868 پوائنٹس ٹوٹ کر 9590 پر بند ہوا- ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اس سال کی سب سے بڑی گراوٹ ہے-