: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 5 مارچ ( یواین آئی) چین کے لئے سب سے بڑی پریشانی بن چکا كورونا وائرس ہندوستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے پیش نظر دہلی سرکار نے دارالحکومت میں بایومیٹرک حاضری لگانے پر جمعرات کو روک لگا دی۔ دہلی حکومت نے میونسپل کارپوریشنوں ، اسکولوں، کالجوں، دفتروں اور اسپتالوں کے حکام اور
ملازمین کی بایومیٹرک حاضری لگانے پر اگلے حکم تک روک لگا دی ہے۔ دہلی حکومت کے صحت اور خاندانی بہبود محکمہ نے آج یہاں ایڈوائز ری جاری کر کے یہ ہدایت دی ۔ بایومیٹرک حاضری کے لئے آنکھوں اور ہاتھوں کا استعمال ہوتا ہے جس سے اس وائرس کے پھیلنے کاشبہ ہے ۔ ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس کے 29 معاملے سامنے آ چکے ہیں ۔