نئی دہلی ، 18 فروری (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کے روز کہا ہے کہ کرونا وائرس کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے مقصد سے برآمد کاروں، درآمد کاروں اور مختلف صنعی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور متعلقہ محکموں کے ساتھ غور و خوض کے بعد جلد ہی اس کے لئے اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔
محترمہ سیتارمن نے یہاں برآمدات،
درآمدات سے منسلک کمپنیوں اور گھریلو سطح مینوفیکچرنگ میں شامل صنعتی نمائندوں کے ساتھ مختلف صنعتی تنظیموں کے ساتھ کرونا وائرس کے معیشت یعنی مینوفیکچرنگ ، برآمدات ، درآمدات اور ایم ایس ایم ای پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کے بعد انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ، ہندوستانی درآمدات اور برآمدات کے ساتھ دیگر صنعتیں بھی متاثر ہوئیں۔