نئی دہلی، 24 مارچ (یو این آئی) حکومت نے کوروناوائرس ’كووڈ -‘ سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر منگل کو عام لوگوں اور کاروباریوں کو انکم ٹیکس سود میں رعایت، واپسی اور دیگر قوانین میں کئی طرح کی رعایت کا اعلان کیا ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے وزیر مملکت انوراگ ٹھاکر کے ساتھ یہاں انکم ٹیکس، گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)، کسٹم اینڈ ایکسائز ڈیوٹی، دیوالیہ قانون، بینکاری، ماہی گیری وغیرہ سے متعلق کئی طرح کے اعلان کئے ہیں۔ زیادہ تر معاملات میں تعمیل کی تاریخ 30 جون تک بڑھائی
گئی ہے۔ ساتھ ہی عام لوگوں کو راحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین ماہ تک دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر کوئی فیس نہیں لگے گی۔ كھاتہ داروں کے لئے تین ماہ تک کم از کم بیلنس کی شرط نہیں ہوگی۔
امید کی جا رہی تھی کہ وزیر خزانہ کسی اقتصادی پیکج کا اعلان کر سکتی ہیں۔ اس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حکومت جلد اس کا اعلان کرے گی۔
مسز سیتا رمن نے بتایا کہ 2018-19 کے لئے ررٹن بھرنے کی آخری تاریخ 31 مارچ سے بڑھ کر 30 جون کی گئی ہے اور اس پر لگنے والا سود 12 سے کم کرکے نو فیصد کر دیا گیا ہے۔