the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 28 جون ( یواین آئی ) دنیا بھر کے لوگوں میں صحت سے متعلق بڑھتی بیداری اور ذیابیطس سے بچاؤ والی خصوصیت کی وجہ سے ملک سے پہلی مرتبہ کالے کلوٹے جامن کی لندن کو برآمدات کی گئی ۔
اتر پردیش سے لندن میں جامن کی پہلی کامیاب کھیپ کی برآمد ات نے برآمد کنند گان اور کسانوں کو اس دیسی پھل کی کاشت اور تجارت کے امکانات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ پہلی مرتبہ بٹور (کانپور) میں پیدا ہونے والے جامن کے پھلوں کی برآمدات ایگریکلچر اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( اےپی ای ڈی اے ) کے رجسٹرڈ ایکسپورٹر کے ذریعے جون کے پہلے ہفتے کی گئی اور برآمدات جاری ہے جو



ٹنوں میں ہے۔ حالیہ ہندوستانیوں اور غیر ملکی افراد میں جامن کے پھلوں کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے ۔
ایگریکلچر اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( اے پی ای ڈی اے ) کے اسسٹنٹ جنرل منیجر ڈاکٹر سی بی سنگھ نے کہا کہ اترپردیش کے جامن کا لندن کے بازار میں خیرمقدم کیا جارہا ہے اور آم کے علاوہ اس پھل کی برآمدات کے بہت امکانات ہیں۔ برآمد کنندگان کو معیاری پھل اور پیکیجنگ ٹکنالوجی کی وجہ سے دور کی بازاروں میں کھیپ بھیجنے میں مدد ملی ہے ۔ جامن کی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے یورپ اور مشرق وسطی کے ممالک میں اعلی معیار کے جامن کے پھلوں کی برآمد ات کے اچھے امکانات ہیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.