نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) پانچویں جنریشن کی ٹیلی کام سروسز 5جی پر اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ریئل می تین جون کو ایک عالمی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے جس میں عالمی سطح کے مقررین حصہ لیں گے۔
کمپنی میں آج یہاں بتایا کہ وہ جی ایس ایم اے، کاؤنٹرپوائنٹ اور کواکلکام کے ساتھ مل کر اس کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے جس میں 5جی کی مستقبل پر بات کی جائے گی۔ کانفرنس کا عنوان پروڈکٹ میکنگ 5جی گلوبل ایکسیسیبلیٹی فار آل رکھا گیا ہے۔
کمپنی
نے کہا کہ عالمی سطح پر 5جی کی ترقی نئے مرحلے میں پہنچ چکی ہے اور اسے کانفرنس میں عالمی سطح پر اس کے اضافے کے امکانات پر غور و خوض کیا جائے گا۔
کمپنی نے کہا کہ کانفرنس میں جی ایس ایم اے انٹلیجنس کے اہم ماہر معیشت کیلوِن بہیا، کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ کے ڈپٹی چیئرمین اور شریک بانی پیٹر ریچرڈسن، کوالکام انڈیا اور سکشیس کے ڈپٹی چیئرمین اور صدر وگاریا اور ریئل می انڈیا اور یوروپ کے سی ای او اور ریئل می کے ڈپٹی چیئرمین مادھو سیٹھ اپنی باتیں رکھیں گے۔