the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 05 دسمبر (یو این آئی ) مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے منگل کو کہا کہ زرعی مصنوعات پر کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) دینے کے قانونی حق کا درجہ دینے کے لیے سفارشات پیش کرنے کے لئے کمیٹی کی کارروائی جاری ہے۔ لیکن فی الحال اس کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری کے سوال کے جواب میں مسٹر تو مر نے کہا کہ اس کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی، جس کی 30-35 میٹنگیں ہو چکی ہیں اور اس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ مسٹر تو مر نے کہا کہ سوامی ناتھن



کمیشن کی سفارشات کے مطابق کسانوں کی پیداوار کی سرکاری قیمت کا تعین زرعی لاگت پر کم از کم 50 فیصد منافع
شامل کر کے کیا جارہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزیر مملکت شوبھا کرند لاجے نے کہا کہ حکومت کسان سمان یوجنا کے تحت تمام اہل کسانوں کو مالی مدد فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس کے لیے درخواست دینے کا عمل آسان بنادیا گیا ہے اور کسان موبائل ایپ کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ کسان سمان یوجنا کسانوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور بیرونی ممالک میں بھی اس کی تعریف ہو رہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.