: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 1 جون (ذرائع) ملک میں لوک سبھا انتخابات کا آخری مرحلہ جاری ہے۔ ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے اور نتائج 4 جون کو آئیں گے۔ اس دوران کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں
زبردست کمی آئی ہے اور یہ 69.50 روپے سستا ہو گیا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتے کے روز ملک بھر میں 19 کلو کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ 69.50 روپے کے نظرثانی شدہ نرخ فوری طور پر نافذ ہو گئے ہیں۔