نئی دہلی/17جنوری(ایجنسی) اگر آپ کسی نجی کمپنی میں نوکری کرتے ہیں اور آپ ٹارگیٹ پورا نہیں کرپاتے تو کیا آپ کو سزا ملنی چاہیئے، شاید اس بارے میں آپ نہیں سوچا ہوگا، لیکن ایک کمپنی ایسی ہے جو ٹارگیٹ پورا نہیں ہونے پر ملازمین کو گھٹنوں کے بل سڑک پر چلواتی ہے، اتنا ہی نہیں ایک کمپنی کے ملازمین کو صحیح سے کام نہیں کرنے پر اسکا حرجانہ تھپڑ کھاکر چکانا پڑتا ہے، جی ہاں، ایسا ہی کچھ ہوا ایک چائنا کمپنی میں جسکا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، اس ویڈیو میں صاف دیکھائی دے رہا ہے کہ کمپنی ملازمین کو ٹارگیٹ پورا نہیں کرنے پر سڑک پر گھٹنوں کے بل چلایا جارہا ہے.
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ میں شائع خبر کے مطابق یہ ویڈیو چین کے شیڈونگ کا ہے، ویڈیو میں دیکھائی دے رہا ہے کہ اس میں ایک شخص جھنڈا لیکر سب سے آگے چل رہا ہے، اسکے پچھے باقی لوگ گھٹنوں کے
بل سڑک پر چل رہے ہیں، اور انکے ہاتھ بھی زمین پر ہی ہیں، پولیس کے روکنے تک یہ سب کھلے عام ہوتا رہا، رپورٹ بتایا گیا ہے کہ کمپنی کچھ وقت کے لیے بند ہوگئی تھی، اس سے پہلے بھی ایک ایسا ہی ویڈیو سامنے آچکا ہے جس میں ملازمین کے صحیح سے کام نہیں کرنے پر ایک خاتون کو لائن میں کھڑا کر کے تھپڑ مارتی ہے.