نئی دہلی/25جنوری(ایجنسی) کمپنی نے اپنے ملازمین کو بونس کے نام پر چاہے کچھ بھی دے ، لیکن شو-آف تو کرنا پڑتا ہی ہے، آپ کو بونس کتنا بھی دیا جائے لیکن اصل میں کس کو کتنا ملا، یہ بات ہر کسی کے دماغ میں رہتی ہے، اسی بات کو اپنے ملازمین کے دماغ سے نکلانے کے لیے ایک کمپنی نے نوٹوں کا پہاڑ لگا دیا-
جی ہاں، ایک کمپنی نے کام کرنے والے ملازمین کو کتنا روپیہ بونس کے نام پردیا ، اس بات کا ثبوت پہاڑ بناکر دیکھا دیا-
شنگھائی کے مطابق چائنا کی ایک اسٹیل پلانٹ کمپنی میں کیش ماؤنٹ (Cash Mountain) کھڑا کردیا گیا، یہ ماؤنٹ 300 ملین یاؤن (300 Million Yuan) یعنی 34 کروڑ روپے کے کیش سے بنا تھا،
جسے کچھ پانچ ہزار ملازمین کے درمیان تقسیم کیا گیا.
اس کمپنی میں ہر ایک لکی ملازم کو سال میں 60 ہزار یاؤن (چینی روپیہ) یعنی 62 لاکھ روپے کا بونس دیا جاتا ہے یہ بونس چائنا Chinese New Year کے نئے سال کے دوران دیا جاتا ہے.
اور اگر ہندوستان کی بات کریں تو یہاں بہت کم خانگی کمپنیاں اپنے ملازمین کو بونس دیتی ہے، اگر ملازم نہیں پوچھتا ہے تو کمپنی بھی انجان بن جاتی ہے ،