نئی دہلی، 27اپریل (یو این ائی) قومی اطفال حقوق تحفظ کمیشن (NCPCR این سی پی سی آر) نے ملٹی نیشنل کمپنی Johnson & Johnson جانسن اینڈ جانسن کے بے بی شیمپو اور ٹیلکم پاوڈر میں نقصاندہ عنصر ہونے کی وجہ سے تمام ریاستوں میں ان کی فروخت روکنے اور متعلقہ مصنوعات کو بازار سے ہٹانے کے لئے کہا ہے۔
ذرائع نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ کمیشن نے جانسن اینڈ جانسن بے بی ٹیلکم پاوڈر اور شیمپو میں ایسبسٹس کے عنصر پائے جانے کی خبروں کے بعد تمام ریاستوں ا ور مرکز
کے زیرانتظام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو خط لکھا ہے انہیں اپنے اپنے علاقوں میں ان مصنوعات کی فروخت
روکنے کی ہدات دی ہے۔ کمیشن نے بازار میں دستیاب جانسن اینڈ جانسن بے بی ٹلکم پاوڈر اور شیمپو کو بھی دکانوں سے ہٹانے کے لئے کہا ہے۔
خبروں کے مطابق راجستھان میں ایک بازار سے جانسن اینڈ جانسن بے بی شیمپو اور ٹیلکم پاوڈر میں ایسبیسٹس اور کنیسر کی وجہ بننے والے عنصر پائے گئے ہیں۔ کمیشن نے آندھراپردیش، راجستھان، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش اور آسام کے چیف سکریٹریوں سے ان منصوعات کے نمونے بازار سے لینے اور کارروائی رپورٹ بھیجنے کے لئے بھی کہا ہے۔