نئی دہلی/27ڈسمبر(ایجنسی) 31 دسمبر 2017 کے بعد کچھ بینکوں کی چیک بک درست نہیں ہونگیں. کہیں اس لسٹ میں آپ کا بینک بھی تو نہیں ہے. گزشتہ دنوں ان بینکوں کے گاہکوں کو ملک کے سب سے بڑے سرکاری بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) نے راحت دیتے ہوئے اعلان کیا تھا. اپنے اعلان میں ایس بی آئی نے کہا تھا کہ ضم کئے گئے بینکوں کے چیک بک
کو 31 دسمبر تک درست مانا گیا ہے. دراصل پچھلے دنوں چھ بینکوں کا ایس بی آئی میں ضم کیا گیا تھا.
جن بینکوں کا ایس بی آئی میں ضم کیا گیا ان میں مہیلا بینک، اسٹیٹ بینک آف بیکانیر اور جے پور (SBBJ)، اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد (SBH)، اسٹیٹ بینک آف میسور (SBM)، اسٹیٹ بینک آف پٹیالہ (SBP) اور اسٹیٹ بینک آف ٹریونکانور (ایس بی ٹی) شامل ہے.