the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ،31دسمبر(ایجنسی)بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے نتیجہ میں گھریلوبازار میں پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں بھی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔
ملک کے چاربڑے شہروں میں پیر کے روز پٹرول کی قیمت مسلسل پانچویں دن کم ہوئی اور یہ ایک سال کی نچلی سطح پر پہنچ گئی ۔ڈیزل 9ماہ سے زیادہ کی نچلی سطح پر آگیا۔راجدھانی دہلی میں پٹرول 20پیسے کم ہوکر 2018کی نچلی سطح 68اعشاریہ 84روپئے فی لیٹر رہ گیا۔ڈیزل 23پیسے کی کمی کےساتھ 62اعشاریہ 86روپئے فی لیٹر رہ گیا۔ڈیزل کی قیمت اس سال 21مارچ کے بعد کی نچلی سطح پر ہے ۔




style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اچھال کی وجہ سے 4اکتوبر کو پٹرول کی قیمت دہلی میں 84روپے اور 17اکتوبر کو ڈیزل کی قیمت 75اعشاریہ 69روپئے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی تھی ۔صنعتی راجدھانی ممبئی میں پٹرول پیر کے روز 74اعشاریہ 47روپئے فی لیٹر رہا۔4اکتوبرکی ریکار ڈ قیمت 91اعشاریہ 34روپئے فی لیٹر کے مقابلے ممبئی میں پٹرول 16اعشاریہ 87روپئے فی لیٹر کم ہوچکاہے ۔یہاں ڈیزل 65اعشاریہ 76روپئے فی لیٹر رہاجو 4اکتوبرکوریکارڈ قیمت سے 11اعشاریہ 54روپئے فی لیٹر کم ہے ۔کولکاتہ میں دونوں ایندھن کی قیمتیں بالترتیب 70اعشاریہ 96روپے اور 64اعشاریہ 61روپئے فی لیٹر پر آگئیں ۔چنئی میں قیمتیں بالترتیب 71اعشاریہ 41روپئے اور 66اعشاریہ 35روپئے فی لیٹر رہیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.