نئی دہلی ، 19 اگست (یو این آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں جاری گراوٹ کی وجہ سے جمعرات کے روز مسلسل دوسرے دن ملک میں ڈیزل 20 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا ، جبکہ پٹرول کی قیمتیں 32 ویں دن بھی مستحکم رہیں
۔
منگل کے روز بھی چار ماہ بعد ڈیزل کی قیمتوں میں 20 پیسے فی لیٹر کی کمی ہو ئی تھی ۔
دہلی میں جمعرات کو انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول جہاں 101.84 روپے فی لیٹر رہا ، وہیں ڈیزل 20 پیسے سستا ہوکر 89.47 روپے فی لیٹر ہوگیا۔