: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/31جنوری(ایجنسی) بینک کی انٹرنل رپورٹ میں چندا کوچر کو بدعنوانی کا مجرم پایا گیا جسکے بعد بینک نے انہیں عہدے سے ہٹادیا، ٹرمینیشن Termination clause کی وجہ سے چندا کوچر کو آئی سی آئی سی آئی بینک کو بھاری رقم چکانی پڑسکتی ہے، انگریزی اخبار اکنامک ٹائمز نے پرانے ریکارڈ کو کھنگالا اور اس پر مبنی رپورٹ تیار کی گئی ہے اسکے مطابق چندا کوچر کو بینک کو 343 کروڑ روپے دینے ہونگے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 09-2008 سے لیکر اب تک انہیں قریب 343 کروڑ روپے کا ESOPs (Employee Stock Option) جاری کیا گیا ہے، اسکے علاوہ 10 کروڑ کا بونس بھی بنتا ہے.