حیدرآباد 14جون (یواین آئی)شہر حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر 100روپے ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
ہے۔
ایک لیٹر پٹرول پر 29پیسے اور ڈ یزل پر 31پیسے کا اضافہ ہواہے جس کے بعد تلنگانہ کے دارالحکومت میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 100.20روپئے ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل فی لیٹر 95.14روپئے ہوگیا ہے۔