نئی دہلی، 29 ڈسمبر (ذرائع) مرکزی حکومت کی طرف سے لوک سبھا انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے کیونکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بھی نیچے آگئی ہیں، جس سے تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں کو اس کا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق
پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے دونوں ایندھن کی قیمتوں میں 4 روپے سے 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی آسکتی ہے-
حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ قیمتوں میں کٹوتی کا سارا بوجھ تیل PSUs - انڈین آئل، بھارت پیٹرولیم اور ہندوستان پیٹرولیم پر نہ پڑے۔