نئی دہلی/26ستمبر(ایجنسی) اگر آپ آنے والے تہواری سیزن میں اے سی ، فریج یا واشنگٹن مشین جیسی گھریول اشیا خردینے کے لیے سوچ رہے ہیں تو اپنی جیب تھوڑی اور ڈھیلی کرنے کے لیے ہوجائے تیار، مرکزی حکومت کے ایک فیصلے سے یہ سبھی اشیا مہنگے ہونے
والے ہیں، مرکزی حکومت نے 19 اشیا کے کسٹم ڈیوٹی میں 10 فیصد تک اضافہ کی ہے، ٹیرف میں ہوئی اس اضافہ کی وجہ سے سامان مہنگا ہوگا، اس سے حکومت کو اپنا چالو کھاتہ خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی.
منسٹری آف کامرس کے مطابق نئی قیمتیں 27 ستمبر سے مؤثر ہوگی.