: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 26 جولائی (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے پیر کے روز لوک سبھا میں کہا کہ پٹرول اور ڈیزل پر سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی اور اضافی چنگی کی رقم سے مرکزی حکومت شہریوں کو کووڈ19 کا مفت ٹیکہ اور غریبوں کو مفت راشن دے رہی ہے لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مسٹر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ “پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں عالمی منڈیوں کے حساب سے طے ہوتی ہیں۔ مرکزی
حکومت ان پر 32 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی وصول کرتی ہے۔ اس سے موصول ہونے والی رقم سے پردھان منتری غریب کلیان یوجنات کے تحت 80 کروڑ لوگوں کو مفت کھانا (راشن) دیا جارہا ہے اور 80 کروڑ شہریوں کو مفت ویکسین دی جارہی ہے۔ 2014 کے بعد سے اہم فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت میں 30 سے 70 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس سے کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم کسان سمان نیدھی یوجنا سے 10 کروڑ کسان پریوار مستفید ہوئے ہیں اور اب تک انہیں 1.35 لاکھ کروڑ روپے کی امداد دی جا چکی ہے۔ یہ رقم اُجوالا اسکیم کے لئے بھی استعمال کی جارہی ہے۔