نئی دہلی، 09 مئی (یو این آئی) پبلک سیکٹر کے سنٹرل بینک آف انڈیا نے پیر کو بتایا کہ مارچ 2022 کی سہ ماہی میں اس کا خالص منافع 310 کروڑ روپے رہا۔
اس سے پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں بینک
کو 1349.2 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔
مالی سال 2021-22 کی چوتھی سہ ماہی میں بینک کا مجموعی غیرفعال اثاثہ قرض (این پی اے) 14.84 فیصد رہا جو پچھلے مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں 16.55 فیصد تھا۔