نئی دہلی/9 مارچ(ایجنسی) انیکس میڈیا کیس میں پٹیلہ ہاؤس کورٹ نے جمعہ سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کی حراست تین دن کے لیے بڑھا دی، اب
کارتی کو سی بی آئی حراست میں 12 مارچ تک رہنا ہوگا.
سی بی آئی کے خصوصی جج سنیل رانا نے حراست کی مدت بڑھاتے ہوئے کہا کہ کارتی کی ضمانت عرضی پر 15 مارچ کو سنوائی ہوگی-