ممبئی، 8 اپریل (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے کارڈ سے پیسہ نکالنے میں گاہکوں کے ساتھ جعلسازی روکنے کے لیے تمام بینکوں کو اے ٹی ایم سے بغیر کارڈ کے کیش نکالنے کی
سہولت دینے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس وقت ہندوستان میں صرف چند بینک ہی یہ سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
وہ اپنے صارفین کو یہ سہولت صرف اپنے اے ٹی ایم نیٹ ورک پر پیش کرتے ہیں۔