نئی دہلی، 24 اکتوبر (ایجنسی) مرکزی حکومت نے عوامی صحت انشورنس اسکیم 146آیوشمان145 کو فروغ دینے کے لئے آشا کارکنوں کا نگرانی سفری بھتہ 5000روپے سے بڑھاکر 6000روپے تک فی مہنیہ کردیا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو یہاں ہوئی کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی نے آشا کارکنوں کے نگرانی سفری بھتہ بڑھانے کی تجویز کو منظوری دے دی۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اکتوبر 2018سے آشا کارکنوں کے سفری نگرانی بھتہ 250روپے فی سفر کی جگہ 300روپے فی سفر کر دیاجائے گا۔ ہر آشا کارکن ہر مہینہ تقریباََ 20نگرانی سفر کرتی ہیں۔ اس کے مطابق انہیں اب تک پانچ ہزار روپے فی مہینہ نگرانی سفری بھتہ مل رہا تھا جو اکتوبر 2018سے ایک ہزار روپے بڑھا کر 6000روپے تک ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ آشا کارکنوں کو نومبر 2018میں بڑھا ہوا سفری بھتہ ملے گا۔ یہ منظوری 2018-19سے 2019-20تک کے لئے دی گئی ہے۔