نئی دہلی ، 25 اگست (یو این آئی) مرکزی کابینہ نے گنے کے کاشتکاروں کے لیے سال 2021-22 کیلئے مناسب اورفائدہ مند قیمت (ایف آر پی ) کو290 روپے فی کوئنٹل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں اس حوالے سے ایک تجویز منظور کی گئی۔
میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر تجارت
پیوش گوئل نے صحافیوں کو بتایا کہ گنے کے کاشتکاروں کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ ایف آر پی 290 روپے فی کوئنٹل مقرر کی گئی ہے۔ اس فیصلے کی تجویز کابینہ کی میٹنگ میں منظور کر لی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے پانچ کروڑ گنے کے کاشتکاروں اور ان پر منحصر افراد ، شوگر مل مالکان اور متعلقہ کاموں میں مصروف پانچ لاکھ مزدوروں کو فائدہ ہوگا۔