the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی/27جون(ایجنسی) مرکزی حکومت نے اسٹریٹیجک پٹرولیم اسٹوریج صلاحیت 65 لاکھ ٹن بڑھانے کے لئے دو مقامات کا انتخاب کیاہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ کے بعد ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں اسٹریٹیجک پٹرولیم اسٹوریج کے لئے اوڈیشہ میں چاندی کھول اور کرناٹک کے پدور کو منتخب کیا گیا ہے۔ چاندی کھول میں چالیس لاکھ اضافی پٹرولیم اسٹوریج کی صلاحیت بڑھائی جائے گی جب کہ پدور اسٹوریج مرکز کی صلاحیت 25لاکھ ٹن ہوگی۔


text-align: start;">انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2017-18 کے بجٹ میں دو اضافی اسٹوریج سینٹر کھولنے کو منظوری دی تھی اوراسی کے تحت چاندی کھول اور پدور میں اسٹریٹیجک پٹرولیم اسٹوریج مراکز قائم کئے جارہے ہیں ۔ دونوں مراکز زیر زمین ہوں گے۔ ان دونوں مراکز کی تعمیر سے ملک میں تیل اسٹوریج کی صلاحیت میں بارہ دنوں کا اضافہ ہوجائے گا۔
مسٹر گوئل نے کہاکہ اسٹریٹیجک پٹرولیم اسٹوریج کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ جون 2004میں اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی حکومت نے لیا تھا اور 2006میں تیل اسٹوریج کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.