the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،2جنوری(ایجنسی) حکومت نے پبلک سیکٹر کے تین بینکوں بینک آف بڑودہ، وجیہ بینک اور دینا بینک کے انضمام کو منظوری دے دی ہے جویکم اپریل 2019 سے نافذ العمل ہوگا اور اس انضمام سے ملک دوسرا سب سے بڑا بینک بن جائے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج کابینہ کی ہوئی میٹنگ میں اس ضمن کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ پہلے اس انضمام کو اصولی منظوری دی گئی تھی۔ لیکن اب حکومت نے رسمی طور پر منظوری دے دی ہے ۔ اس کے تحت وجیہ بینک اور دینا بینک کا بینک آف بڑودہ میں انضمام ہوگا اور اس کے بعد انضمام والا بینک ملک کا دوسرا سب سے بڑا سرکاری بینک ہوجائے گا۔



style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">قانون و انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد نے کابینہ کی میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس انضمام سے عالمی سطح پر زیادہ مسابقتی بینک بنے گا۔ اس سے بینک کا نیٹ ورک بڑھنے کے ساتھ ہی کم لاگت پر جمع کے علاوہ تینوں بینکوں کے معاونین کے درمیان بہتر تال میل سے پیداواریت بڑھے گی اور کسٹمرس تک رسائی میں اضافہ ہوگا۔ ملک میں پہلی مرتبہ پبلک سیکٹر کے تین بینکوں کا انضمام ہوگا۔ جس سے ملک کا دوسرا سب سے بڑا سرکاری بینک بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس انضمام سے بینک کا کسٹمر بیس بڑھے گا۔ اس انضمام میں وجیہ بینک اور دینا بینک کے تمام کاروبار ، اثاثے ، حقوق ، ٹائٹل ، دعوے ، لائسنس ، انڈورسمنٹ اور دیگر اجازت نامے نیز تمام جائیداد ، تمام ادھار، واجب الادائیگی بینک آف بڑودہ کو منتقل کیا جائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.