وڈودرا، 28 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک میں دفاعی مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور اس سے مستقبل میں 'میڈ ان انڈیا سول طیاروں‘ بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔
مسٹر مودی نے پیر کو یہاں ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے ساتھ ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ (ٹی اے ایس ایل) کیمپس میں سی - 295 ملٹری ٹرانسپورٹ طیاروں
کی تیاری کے لیے ٹاٹا امیر کرافٹ کمپلیکس کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ یہ طیارے فضائیہ کی نقل و حمل کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم ثابت ہوں گے ۔ دونوں وزرائے اعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا بھی مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر گجرات کے گورنر آچار یہ دیوورت، گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل، مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور دیگر معززین موجود تھے۔