ممبئی، 12 اکتوبر (یو این آئی) گھریلو شیئر بازار میں آج مسلسل آٹھویں دن تیزی رہی اور بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 84.31 پوائنٹس یعنی 0.21 فیصد بڑھ کر 40,593.49 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 16.75 پوائنٹس یعنی 0.14 فیصد اضافے کے ساتھ 11,930.95 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
بیرون ملک سے موصول مثبت اشاروں کی بدولت شروع
میں بازار میں تقریباً ایک فیصد کی تیزی رہی لیکن وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے اعلان مالی پیکج سے مایوس سرمایہ کاروں کی فروخت سے یہ سرخ نشان میں چلا گیا۔
انفوسس، آئی ٹی سی اور ٹی سی ایس جیسی بڑی کمپنیوں میں مضبوطی رہنے سے سنسیکس اور نفٹی تو ہرے نشان میں لوٹنے میں کامیاب رہے لیکن درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے انڈیکس گراوٹ میں بند ہوئے۔