ممبئی، یکم فروری (یو این آئی) معاشی ترقی کورفتار دینے والے نئے مالی سال کے بجٹ سے پرجوش سرمایہ کاروں کی چوطرفہ خریداری کی بدولت شیئر بازار نے آج مسلسل دوسرے دن پرواز بھری۔
بجٹ کے ساتھ ہی عالمی بازار کی تیزی سے حمایت پا کر بی ایس کا 30 شیئر والی سینسری
انڈیکس سینسیکس 848.40 پوائنٹس بڑھ کر 58862.57 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 254.75 سے بڑھ کر 17594.60 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل 3449 کمپنیوں کے شیئر میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1758 خریداری جبکہ 1589 میں فروخت ہوئی ‘ وہیں 102 کے قیمت مستحکم رہی۔