دہلی،24 اکتوبر(ذرائع)بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) نے صارفین کو راغب کرنے کے لیے سات نئی کسٹمر سینٹرک سروسز شروع کی ہیں۔ مواصلات کے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا کہ 4جی کے آغاز کے بعد سے، بی ایس این ایل کے صارفین پچھلے چھ مہینوں میں 75 لاکھ سے بڑھ کر
1.8 کروڑ ہو گئے ہیں۔
کمپنی کے نئے لوگو اور سات نئی خدمات کی نقاب کشائی کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے ان چھ ممالک میں شامل ہے جو اپنا 4جی ٹیلی کام نیٹ ورک تیار کر رہے ہیں جو جلد ہی 5جی میں منتقل ہو جائے گا۔بی ایس این ایل کا نیا لوگو طاقت، اعتماد اور رسائی کی علامت ہے۔