دہلی،10 ستمبر(ذرائع) سرکاری ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) نے ایک ایپ کا اعلان کیا ہے جسے BSNL Live TV ایپ کہتے ہیں۔ یہ ایپ صرف اینڈرائیڈ ٹی وی کے لیے دستیاب ہے اور اسے "وی کنیکٹ" نے پبلیش کیا ہے، اس کو پلے اسٹور میں دستیاب کرایا گیا ہے، اس ایپ پر آپ ہر قسم کے ٹی وی چینلز مفت
میں دیکھ سکتے ہیں۔
اس سال کے شروع میں بی ایس این ایل نے اپنے انٹرنیٹ پروٹوکول ٹیلی ویژن (IPTV) سروس کی شروعات فائبر کے ذریعہ کی، جسکی قیمت صرف 130 روپے ماہانہ رکھی گئی ہے۔ یہ سروس روایتی سیٹ ٹاپ باکس کی ضرورت کو ختم کرتی ہے، حالانکہ بی ایس این ایل نے ابھی تک اس کے آغاز کے بارے میں سرکاری معلومات نہیں دی ہیں۔