نئی دہلی/11جولائی(ایجنسی) سرکاری ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کرنے والی بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ (بی ایس این ایل) نے ملک میں پہلی مرتبہ انٹرنیٹ ٹیلی فونی سروس شروع کی ہے۔
وزیر مواصلات منوج سنہا نے آج یہاں بی ایس این ایل کے کارپوریٹ دفتر میں ایک تقریب میں یہ سروس لانچ کی۔ اسے "ونگس" کا نام دیا گیا ہے۔
کمپنی کے چیف جنرل منیجر انل جین نے بتایا کہ بی ایس این ایل کے صارفین اپنے اسمارٹ فون " ٹبلیٹ یا لیپ ٹاپ پر ایس آئی پی کلائنٹ نام کا ایپ ڈاون لوڈ کرکے اپنے ڈیوائس سے انٹرنیٹ کالنگ کرسکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس سروس کے استعمال کے لئے کسی سم کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ دنیا میں جہاں کہیں بھی کسٹمرکے ڈیوائس میں وائی فائی یا کوئی دیگر انٹرنیٹ کنکشن ہے وہ اس ایپ کے ذریعہ سے کالنگ کرسکے گا۔ یہ ویڈیو کالنگ اور کانفرنسنگ کالنگ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ کسٹمر اپنے ڈیوائس میں موجود کانٹیکٹ لسٹ کا بھی استعمال کرسکے گا۔
مسٹر سنہا نے امید ظاہر کی کہ اس نئی سروس سے کمپنی کا ریونیو اور بازار میں حصہ داری بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں
نے کہا کہ کمپنی ملک میں یہ سروس دینے والی پہلی کمپنی ہے۔ دیگر کمپنیاں بھی اس سیکٹر میں آئیں گی۔
بی ایس این ایل کے افسروں اور ملازمین کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ انہیں یہ یقینی بنانا چاہئے کہ وہ اس سیکٹر کے سب سے بڑے سروس پرووائیڈر بنے رہیں۔
انٹرنیٹ ٹیلی فونی نیکسٹ جنریشن نیٹ ورک کا استعمال کرتا ہے جو کالنگ اور ڈاٹا دونوں کے لئے معقول ہے ۔ ا س سے کسٹمر اپنے لینڈ لائن نمبر کو بھی آیس آئی پی کلائنٹ ایپ سے جوڑ سکتا ہے۔ کالنگ کے لئے انٹرنیٹ کنکشن بی ایس این ایل کا ہونا ضروری ہے۔
مسٹر جین نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں انٹرنیٹ ٹیلی فونی پر ایس ایم ایس اور وہائٹس ایپ سہولت فراہم کرانے کے لئے تکنیکی کام چل رہا ہے۔
ٹیلی مواصلاتی سروس ریگولیٹری ٹرائی نے 24اکتوبر 2017 کو انٹرنیٹ ٹیلی فونی کی اجازت دینے کی سفارش کی تھی۔ ٹیلی مواصلات کی وزارت نے گذشتہ 19جون کو یہ سروس شروع کرنے کے لئے بی ایس این ایل کو منظوری دی اور ایک ماہ سے بھی کم وقت میں کمپنی نے اسے لانچ کردیا۔