حکومت نے ٹیسٹنگ کے بعد دیا گرین سگنل
بزنس ، 3 اگسٹ (ذرائع) پرائیوٹ ٹیلی کام کمپنیوں جیو- ایئرٹیل اور ووڈا فون آئیڈیا کے ریچارج پلاج کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لوگوں نے بی ایس این ایل پر اپنے اعتماد کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔
اسی دوران ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ اب بی ایس این ایل 5جی کا راستہ صاف ہوگیا ہے، یعنی جو لوگ بی ایس این ایل 5جی کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے انکے لیے یہ بڑی خوشخبری ہے-
مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے خود اس کا تجربہ کیا ہے۔ اس کے لیے سندھیا سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (C-DOT) پہنچے اور 5جی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو کال کیا۔ مرکزی وزیر نے خود 5جی نیٹ ورک کی صلاحیت کی جانچ کی۔
مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا کے اس 5جی ٹیسٹنگ کے بعد یہ بات کافی حد تک واضح ہو گئی ہے کہ بی ایس این ایل 5جی نیٹ ورک جلد ہی لوگوں کے پاس آنے والا ہے۔ ایسے میں نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے یہ تشویشناک بات ہے۔
جیوتی رادتیہ سندھیا نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔