حیدرآباد، 3 جنوری (ذرائع) برٹش الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی One Moto نے ہندوستان میں اپنا مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے کے لیے تلنگانہ حکومت کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
نئی سہولت
حیدرآباد کے مضافات میں آنے کا امکان ہے۔ یہ پلانٹ ریاست میں تقریباً 500 راست اور 2000 بالواسطہ ملازمتیں پیدا کرے گا۔
برانڈ مینوفیکچرنگ یونٹ کے قیام کے لیے 250 کروڑ روپے تک کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔