ممبئی، 10 دسمبر (یو این آئی) کمزور عالمی اشارے کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر سست سرمایہ کاری سے تین دنوں سے جاری تیزی پر آج بریک لگ گیا اور اسٹاک مارکیٹ سرخ نشان پر بند ہوا۔
بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 20.46 پوائنٹس گر کر 58786.67 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج
(این ایس ای) کا نفٹی 5.55 پوائنٹس گر کر 17511.30 پوائنٹس پر آگیا۔
اس دوران جہاں بڑی کمپنیوں میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا وہیں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خریداری پر زور دیا گیا جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.39 فیصد بڑھ کر 25707.18 پوائنٹس اورا سمال کیپ 0.85 فیصد بڑھ کر 29260.81 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔