ممبئی، 23 مارچ (یو این آئی) عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر رئیلٹی، بینکنگ، آئی ٹی، ٹیک اور مالیاتی خدمات سمیت 12 گروپوں میں فروخت ہونے کی وجہ سے گزشتہ مسلسل دودنوں میں اسٹاک مارکیٹ کی تیزی آج رک گئی۔
فی ایس ای
کا30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 289.31 پوائنٹس کی کمی سے 57,925.28 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایچینچ (این ایس ای) نفسٹی 75 پوائنٹس کی کمی سے 17076.90 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.45 فیصد گر کر 23,933.02 پوائنٹس اور اسال کیپ 0.15 فیصد گر کر 27,139.93 پوائنٹس پر آگیا۔