xممبئی، 6 جنوری (یو این آئی) امریکی فیڈ ریزرو کی جانب سے پالیسی ریٹ میں اضافے کے اشارے کے بعدسرمایہ کاروں کی فروخت میں عالمی سطح پر گراوٹ آئی جس کے دباؤ میں گھریلو اسٹاک مارکیٹ کی گزشتہ تین دنوں کی تیزی پر بریک لگ گیا اور سینسیکس اور نفٹی ایک فیصد سے زیادہ گر گئے۔
عالمی مارکیٹ کی گراوٹ کے دباؤ
میںمقامی سطح پرریلائنس، ٹاٹا اسٹیل، ایس بی آئی، این ٹی پی سی سمیت 23 کمپنیوں نے بھی پر فروخت پر غلبہ حاصل کیا۔
اس کی وجہ سے بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 621.31 پوائنٹس گرکر 60 ہزار پوائنٹس کے نفسیاتی سطح سے نیچے 59,601.84پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 179.35 پوائنٹس گر کر 17,745.90 پوائنٹس پر آگیا۔