ممبئی 30 اکتوبر (یو این آئی) امریکی صدارتی انتخابات کی غیر یقینی صور تحال کو لے کر عالمی منڈی میں گراوٹ کے دباؤ میں مقامی سطح پر کمپنیوں کے کمزور سہ ماہی نتائج سے انفوسس، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایس بی آئی، این ٹی پی سی اور ٹاٹا اسٹیل سمیت 19 بڑی
کمپنیوں میں فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ گزشتہ دو دنوں کی مسلسل تیزی گنوا کر آج گر کر بند ہوا۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 426.85 پوائنٹس گرکر 79942.18 رہ گیا۔
اس کے علاوہ، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفسی 126.00 پوائنٹس گر کر 24340.85 پوائنٹس پر آگیا۔