ہر ٹرک پر سالانہ تقریباً 1 لاکھ 10 ہزار روپے بچیں گے
نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) جیو بی پی نے ایکٹو ٹیکنالوجی والا ایک نیا ڈیزل مارکٹ میں لانچ کیا ہے یہ ڈیزل ملک بھر میں جیو, بی پی پٹرول پمپوںپر دستیاب ہوگا تعارفی پیشکش کے تحت اسے 1 روپے فی
لیٹر سستا فروخت کیا جائے گا کمپنی اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ اس نئے ڈیزل کے لیے کوئی اضافی قیمت وصول نہیں کرے گی اضافی ڈیزل کے نتیجے میں ٹرکوں کی بہتر مائلیج اور 4.3 فی صد تک ایندھن کی بچت ہوگی اس کی وجہ سے ہر ٹرک پر ڈرائیوروں کو 1.1 لاکھ روپے تک کی سالانہ بچت متوقع ہے۔