بنگلورو، 12 فروری (یو این آئی) عالمی ہوا بازی کی بڑی کمپنی بوئنگ نے ہندوستانی ہوا بازی کے شعبے کے لیے ایک پرامید نقطہ نظر پیش کیا ہے، جس میں اگلی دو دہائیوں میں ہوائی ٹریفک میں نمایاں توسیع کا اندازہ لگایا گیا ہے کمپنی نے 2043 تک
اپنے تجارتی مارکیٹ آؤٹ لک (سی ایم او) میں ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ایوی ایشن مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 2,835 نئے ہوائی جہازوں کی ضرورت کا اندازہ لگایا ہے، جس میں پائلٹ، ٹکنیشن، عملہ سمیت تقریباً 1,29,000 ملازمتیں پیدا ہونے کی امید ہے۔