نئی دہلی،29نومبر(یو این آئی) اشیائے خوردنی کی سپلائی اور صارفین کے امور کے وزیر رام ولاس پاسوان نے جمعہ کو عام آدمی کو دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے 15 جنوری 2021 سے سونے کے زیورات اور فنی نمونوں پر ہال مارکنگ کو لازم کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے یہاں پریس کانفرنس
میں کہاکہ 15 جنوری 2020 کو ہال مارکنگ کے متعلق نوٹیفکیشن جاری کی جائےگی اور اس کے ٹھیک ایک سال کے بعد سونے کے زیورات پر ہال مارکنگ لازم ہوجائے گی۔
دکانداروں کو ہال مارکنگ کے لیے ایک سال کے اندر انڈین اسٹینڈرس بورڈ سے رجسٹریشن کروانا ہوگا اور اس دوران پہلے سے بنے ہوئے زیورات کو بیچنا ہوگا۔