حیدرآباد، 18/ جنوری(یواین آئی)شہر حیدرآبادمیں انڈوں کی قیمت میں گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران گراوٹ پیداہوگئی ہے۔
بتایاجاتا ہے کہ برڈ فلو کے امکانی
خوف سے لوگوں نے انڈوں کا استعمال کم کردیا ہے جس کے نتیجہ میں اس کی قیمت میں گراوٹ ہوگئی ہے۔
انڈہ کی قیمت پہلے 5.75روپئے تھی جو اب گھٹ کر 4.35روپئے ہوگئی ہے۔