نئی دہلی ، 18 مئی (یواین آئی) بہار زرعی یونیورسٹی کسانوں کو دھان کی دو نئی قسموں کے ساتھ ساتھ ارہر ، ارد اور مکا کی بہتر اقسام کے بیج مناسب قیمتوں پر مہیا کرائے
گی۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر آر کے سوہنے نے آج یہاں بتایا کہ دھان کی دو نئی قسموں سبورسنپن اورسبور ہرشت قسم کے بیج بھی کسانوں کو دیئے جائیں گے۔
کاشت کے لئے بیج 25 مئی سے کسانوں کو دستیاب کرائے جائیں گے۔