نئی دہلی ، 21 جون (یو این آئی) پبلک سیکٹر کی بھارت ہیوی الیکٹرکلس لمیٹڈ (بی ایچ ای ایل) کمپنی نے کووڈ وبا کی دوسری لہر کے دوران اپنے مختلف پلانٹوں سے پانچ لاکھ مکعب میٹر سےزیادہ میڈیکل آکسیجن کی فراہمی کی ہے ۔
مرکزی وزارت برائے ہیوی انڈسٹریز
اینڈ پبلک انٹرپرائزز نے پیر کو یہاں کہا کہ اس وبا کے بحران کے دوران بی ایچ ای ایل جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔
بی ایچ ای ایل کے بھوپال اور ہری دوار میں واقع پلانٹوں نے اپنے آس پاس میڈیکل آکسیجن کی فراہمی کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے ہیں۔