حیدرآباد، 15 جنوری (یو این آئی) بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے ہفتہ کو یہاں ایک تقریب میں پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ بی ایچ ای ایل کے ذریعہ تعمیر کردہ کوئلہ میتھانول (سی ٹی ایم) پائلٹ پلانٹ کو قوم کے نام وقف کیا۔
اس موقع پر بھارت ہیوی الیکٹریکل لمیٹڈ (بی ایس ای ایل) کے چیئرمین اور
منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر نلین سنگھل اور بھاری صنعت کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جتیندر سنگھ بھی اس آن لائن پروگرام میں موجود تھے۔
بی ایس ای ایل کے ایک بیان کے مطابق ڈاکٹر پانڈے نے بی ایچ ای ایل کے حیدرآباد یونٹ میں منعقد 'خود کفیل ہندوستان کے تحت تیار کردہ مصنوعات' پر ایک نمائش کا بھی افتتاح کیا۔