: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) بھارتی انٹرپرائزز کی انسان دوست شاخ بھارتی ایئرٹیل فاؤنڈیشن نے منگل کو اپنی سلور جوبلی کی یاد میں 'بھارتی ایئرٹیل اسکالرشپ پروگرام' کا آغاز کیا اس پروگرام میں سالانہ 100 کروڑ روپے سے زیادہ کے اخراجات کے ساتھ اس کے ذریعہ 4000 طلباء کو فائدہ پہنچانے کا مقصد
رکھاگیاہے بھارتی انٹرپرائزز کے نائب صدر اوربھارتی ایئرٹیل فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین راکیش بھارتی متل نے کہا، ’’جب ہم پچھلے 25 سالوں پر نظر ڈالتے ہیں، تو بھارتی ایئرٹیل فاؤنڈیشن کو اس بات پر فخر ہوتا ہے کہ اس نے تعلیم کے میدان میں اپنے اقدامات کے ذریعے 60 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنایا ہے۔