ممبئی ، 2 نومبر (یو این آئی) امریکی سینٹرل بینک فیڈرل ریزرو کے شرح سود کو برقرار رکھنے کے فیصلے کی وجہ سے عالمی منڈی میں مثبت رجحان سے پر جوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر ہوئی چوطرفہ خریداری کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ میں طوفانی تیزی رہی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس
489.57 پوائنٹس یعنی 0.77 فیصد چھلانگ لگا کر 64 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار 64080.90 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای ) کا نفسی 144.10 پوائنٹس یعنی 0.76 فیصد چھلانگ لگا کر 19133.25 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.20 فیصد بڑھ کر 31511.43 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.97 فیصد بڑھ کر 37239.96 پوائنٹس ہے رہا۔