: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 31 اگست (ایجنسی) سوشل میڈیا میں ستمبر کے پہلے ہفتے میں مختلف وجوہات کے سبب بینکوں میں چھ دن کام کاج نہ ہونے کی افواہ پھیلائی جارہی ہے جس کے پیش نظر حکومت نے جمعہ کو واضح کیا کہ بینک صرف 02 ستمبر (اتوار کے روز) اور 08 ستمبر یعنی دوسرے ہفتہ کے روز ہی بند رہیں گے۔ باقی روز بینکوں میں عام دنوں کی طرح کام کاج ہوگا۔ وزارت خزانہ نے اس سلسلے میں ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا میں
ایسی افواہ پھیلائی جا رہی ہے کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں بینک چھ دن کے لئے بند رہیں گے۔ اس سے عام لوگ بے وجہ پریشان ہو رہے ہیں۔ یہ واضح کیا جا رہا ہے کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں بینک کھلے رہیں گے اور عام دنوں کی طرح کا م کاج ہوگا۔ بینک صرف اتوار کے روز (دو ستمبر )اور 08 ستمبر (دوسرا ہفتہ ) کے دن ہی بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ 03 ستمبر کو ملک میں سب جگہ چھٹی نہیں ہے۔ اس روز نیگوشیبل انسٹرومینٹس ایکٹ، 1881 کے تحت صرف چند ریاستوں میں ہی بینک بند رہیں گے۔