حیدرآباد،22اکتوبر(یواین آئی)آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن (اے آئی بی ای اے)اور بینک ایمپلائز فیڈریشن آف انڈیا(بی ای ایف آئی)کی اپیل پر منگل کو عوامی شعبہ کے بینکس اور پرائیویٹ شعبہ کے بینکس کے تقریبا تین لاکھ ملازمین نے دس عوامی شعبہ کے بینکس کو چار بینکوں میں
ضم کرنے مرکز کے فیصلہ کے خلاف کل ہند ہڑتال میں حصہ لیا۔
اے آئی بی ای اے کے جنرل سکریٹری وی ایچ وینکٹ چلم نے یواین آئی کو بتایا کہ ہڑتال کے سبب ملک بھرمیں معمول کی بینک خدمات متاثر رہیں۔
عہدیداروں نے اس ہڑتال کی حمایت کی ہے اور برانچس میں کلریکل کام کرنے سے انکار کردیاہے۔